قصور ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل نے ڈی ایچ کیوہسپتال جنرل آپریشن تھیٹر میں بہوشی (Anethesia) کی دو نئی جدید مشینوں کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اقبال جاوید، ایم ایس ڈاکٹر لائیق چوہدری، اے ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد، صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد طاہر شاہین، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد حماد اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عوام الناس کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور جنرل آپریشن تھیٹر میں دو نئی جدید بہوشی کی مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں جس سے پنڈکس، ہرنیاں، پتھری،غدود وغیرہ کے مریضوں کے علاج معالجہ میں مزید بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ مریضوں کیلئے آپریشن تھیٹر میں بلڈبینک کی بھی سہولت فراہم کر دی گئی ہے جس سے ایمرجنسی مریضوں کے علاج معالجہ میں مدد ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کرونا ویکسین کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ڈاکٹرز کی کارکردگی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی
مہر بشارت صدیقی نمائندہ باغی ٹی وی قصور