قتل ہونے والی 15سالہ لڑکی کا معمہ حل، قاتل باہر سے نہیں آیا

0
34

اہل خانہ نے غیرت کے نام پر 15سالہ لڑکی کو قتل کردیا، بار بار بیان بدلنے پر پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی، تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 16میں گزشتہ روز قتل ہونے والی 15سالہ لڑکی کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔پولیس نے واقعہ غیرت کے نام پر قتل قرار دے دیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عزیز بھٹی تھانے میں قتل کی دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مذکورہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ پہلے دن سے شبہ تھا کہ 15سالہ ثمینہ کو قتل کیا گیا ہے، جبکہ میڈیکو لیگل افسر نے بھی ابتدائی طور پر قتل کی تصدیق کردی تھی۔

ایم ایل او کے مطابق لڑکی کے سینے پر ٹیٹو مارک ہے، ایم ایل او کے مطابق لڑکی کو سینے پر پستول رکھ کر گولی ماری گئی، اہلخانہ نے مقتولہ کو اندھی گولی لگنے کا واقعہ بتایا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک چلاہوا خول بھی مل گیا ہے،3مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تو پھر سب کا بیان تبدیل ہوگیا،

حراست کے بعد کہا کہ15سالہ ثمینہ نے خودکشی کی ہے۔

دوران تفتیش مقتولہ ثمینہ کے اہل خانہ بار بار بیان بدلتے رہے، واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، اب اہلخانہ کہتے ہیں کہ کسی نامعلوم نے قتل کیا۔

جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول سے چلایا گیا ایک بھی خول ملا ہے، پولیس کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل معلوم ہوتا ہے،

تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply