سرکل کبل پولیس کی کامیاب کاروائی، بہانے سے لے جا کر جوان العمر دوست بے دردی سے قتل کرنے ولا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتارکر لیا گیا

اس حوالے سے ایس ڈی پی او کبل حبیب شاہ نے ایس ایچ او کبل شریف اللہ خان، ایس ایچ او کانجو یار محمد، انوسٹی گیشن افیسر اسلام الحق اور اے ایس ایچ او کانجو حلیم خان کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مورخہ 2023-04-01 کو فضل وہاب ولد اختر منیر تھانہ کبل آیا اور درخواست دی کہ میرا چچا ذاد بھائی محمد عمر بعمر 18/17 سال کل رات بوقت رات 8 بجے گھر خود سے نکل کر تاحال واپس نہیں آیا ہے اور موبائل نمبر مسلسل بند جارہے ہیں، کافی تلاش و پتہ براری کی باوجود کوئی معلومات فراہم نہ ہوسکی، جس کی مدعیت پر محمد عمر کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ کبل میں درج کی گئی،

ایس ایچ او تھانہ کبل شریف اللہ اور دیگر نفری پولیس پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی، جنہوں نے انتھک محنت ، انتہائی مہارت اور ٹیکنیکل طریقے اور سی ڈی آر کی بدولت ملزم اسماعیل ولد یعقوب ساکن ڈھیرئی کانجو جو کہ مقتول کا دوست تھا کو گرفتار کر کے ہر پہلو سے تحقیقات کیں،جس نے اعتراف جرم کر کے کہا کہ مقتول میرے ساتھ دوستی کرنے پر راضی نہیں تھا اس لئے میں نے مقتول محمد عمر کو اراضیات دمغار ڈھیرئی میں اسلحہ آتشین سے قتل کر کے اس کی لاش دریا میں پھینک دی ہے، انہوں نے کہا کہ غوطہ خور ٹیم کے مدد سے لاش کل بمقام ہزارہ کبل سے برآمد کرلی گئی ہے،، انہوں نے کہا کہ مقتول کا کل باقاعدہ طور کبل ہسپتال میں پوسٹ مارٹم ہو چکا ہے اور مدعی محمد رحیم ولد محمد ذاہد ساکن کبل جو کہ مقتول کا چچا ذاد بھائی ہے کے رپورٹ پر بر خلاف ملزم مقدمہ درج کیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

 فل کورٹ مستر کیا جاتا ہے تو ہم بھی عدلیہ کےاس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں.حکمران اتحاد 

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

مریم نواز کی حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس

Shares: