قطر انرجی کا چینی سینوپیک کےساتھ گیس کی خریدوفروخت کے 27 سالہ معاہدے پر دستخط

0
57

قطرانرجی نے چین کی فرم سینوپیک کے ساتھ مائع قدرتی گیس کی خریدوفروخت کے 27 سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطرانرجی کے سربراہ سعدالکعبی نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے وہئے بتایا کہ آج نارتھ فیلڈ ایسٹ منصوبہ کافروخت اورخریداری کا پہلا معاہدہ طے پایا ہے اور یہ ایک اہم سنگ میل ہے اس کے تحت چینی فرم سینوپیک کو 27 سال کے لیے چالیس لاکھ ٹن مائع قدرتی گیس مہیا کی جائے گی یہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی خریدوفروخت کی تاریخ میں سب سے طویل مدت کا معاہدہ ہے۔

آرٹیمس مشن 21 نومبر کو چاند کے مدار میں داخل ہوجائے گا،ناسا

قطرنے توسیع کے دوسرے مرحلے میں نارتھ فیلڈ ساؤتھ (این ایف ایس) کے شراکت داروں کے ساتھ معاہدوں پر بھی دست خط کیے ہیں۔

سعدالکعبی نے کہا کہ ہم سینوپیک کے ساتھ اس معاہدے پربہت خوش ہیں کیونکہ ماضی میں ہمارے طویل مدتی تعلقات رہے ہیں اوریہ ہمارے تعلقات کو نئی بلندیوں پرلے جائے گا کیونکہ ہم میں طے پانے والا خریدوفروخت کا معاہدہ 2050 کی دہائی تک جاری رہےگا چین کے علاوہ یورپ اور عالمی سطح پردیگر خریداروں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے اور وہ توانائی کی رسد کومحفوظ بنانے کے خواہاں ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی فرانس کی ٹیم کو بڑا جھٹکا

نارتھ فیلڈ دنیا کے سب سے بڑے گیس کے ذخائرکا حصہ ہے،اسے قطرایران کے ساتھ شیئرکرتا ہےوہ اپنے حصے کوساؤتھ پارس (جنوبی فارس) کہتا ہے۔

قطرانرجی نے اس سال کے اوائل میں نارتھ فیلڈایسٹ (این ایف ای) کے معاہدوں پردست خط کیے تھے۔یہ دومرحلے کے نارتھ فیلڈ توسیعی منصوبے کا پہلا اوربڑا مرحلہ ہےاس میں چھے ایل این جی ٹرینیں شامل ہیں جو قطر کی مائع گیس تیار کرنے کی صلاحیت کوسات کروڑ70 لاکھ سے بڑھا کر 2027 تک 12کروڑ 60 لاکھ ٹن سالانہ تک لے جائیں گی۔

قطرانرجی نے توسیع میں مجموعی طور پر75 فی صد حصہ داری برقرار رکھی ہے اوراسی حصے میں سے5 فی صد تک کچھ خریداروں کو دے سکتا ہے-

اربوں سال قبل مریخ 300 میٹر گہرے سمندروں سے ڈھکا ہوا تھا،تحقیق

Leave a reply