باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منتخب نمائندوں کو شرم دلانے کیلئے مقامی سماجی تنظیم نے سڑک کی مرمت کا بیڑہ اٹھا لیا
اسلام آباد سے وزیراعظم عمران خان کے آبائی حلقہ میانوالی کو جانے والی پاکستان کی معروف ترین شاہراہ تلہ گنگ میانوالی روڈ قاتل روڈ بن چکی ہے، اس سڑک پر آئے روز ٹریفک حادثات میں جانیں ضائع ہو رہی ہیں،شہریوں نے کئی بار حکام بالا سے اپیل کی، گجرات سے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین جو اس حلقہ سے 2018 کے ضمنی الیکشن میں جیتے ہیں ان سے بھی متعدد بار اپیل کی گئی تا ہم کوئی شنوائی نہ ہوئی،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی جنہوں نے 2018 کا الیکشن اس حلقے سے جیت کر سیٹ خالی کر دی تھی سے بھی متعدد بار شہریوں نے اپیل کی لیکن کوئی داد رسی نہ ہوئی، تلہ گنگ میانوالی روڈ قاتل روڈ ہی ریا،سڑک پر کڑھے بنے ہوئے ہیں ،حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی
تلہ گنگ میانوالی روڈ پر ہونے والے حادثات پر وزیراعظم پاکستان سے بھی متعدد بار اپیل کی گئی، میڈیا کے ذریعے اپیل کی گئی، سٹیزن پورٹل پر بھی درخواستیں دی گئیں لیکن کوئی کاروائی نہ ہوئی، قاتل خونی روڈ جو بلکسر موٹروے انٹرچینج سے شروع ہو کر میانوالی تک جاتا ہے پر ریسکیو 1122 چکوال کے حکام کے مطابق اتنے حادثات ہو چکے ہیں کہ کوئی اندازہ نہیں، ہر روز کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا ہے اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، اس روڈ پر ایک دو نہیں بلکہ درجنوں لوگ حادثات میں معذور ہو چکے ہیں، اسکے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی
میانوالی بلکسر روڈ پر فوڈ ویلی کے قریب موجود گڑھے انسانی جانوں اور گاڑیوں کےلئے خطرہ بن چکے تھے گزشتہ چند دنوں میں کئی ایکسیڈنٹ ہوئے ابھی بھی وہاں ایک ٹرک گرا ہوا تھا۔۔!
الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قیادت تک یہ بات پہنچی تو اپنی ٹیم لے کر وہاں پہنچے اور روڈ مرمت کیا۔ pic.twitter.com/3hNOLsGanN— Irfan Sadiq (@IrfanSOfficial) August 28, 2020
اراکین اسمبلی، منتخب نمائندگان اور حکمرانوں سے مایوس ہو کر تلہ گنگ شہر کے نوجوان اس سڑک کی مرمت کے لئے میدان میں نکل چکے ہیں اور چوھدری سالک ،حافظ عمار یاسر سمیت منتخب نمائندگان کے منہ پر طمانچہ رسید کرتے ہوئے روڈ کی مرمت شروع کر دی ہے،
تلہ گنگ میانوالی روڈ پر معروف ریسٹورینٹ فوڈ ویلی کے قریب موجود گڑھے انسانی جانوں اور گاڑیوں کےلئے خطرہ بن چکے تھے گزشتہ چند دنوں میں کئی ایکسیڈنٹ ہوئے ، گزشتہ روز بھی وہاں ایک حادثہ ہوا،جس کے بعد تلہ گنگ کی سماجی تنظیم الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قیادت تک یہ بات پہنچی تو اپنی ٹیم لے کر روڈ کی مرمت کی غرض سے وہاں پہنچے اور رات کی تاریکی میں روڈ کی مرمت کر کے عوام الناس کو ایک بڑی مصیبت سے بچا لیا.
الفلاح ویلفئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے گزشتہ شام 4 بجے کام سٹارٹ کیا اور اگلے دن صبح فجر تک ساری رات کام کیا، الفلاح ویلفیر فاونڈیشن کے ذمہ دار عرفان صادق کے مطابق ہم نے روڈ کی مرمت کے لئے کسی سے کوئی مدد نہیں لی، شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ہم اللہ کی رضا کے لئے کام کر رہے ہیں،اور اس مشن کو جاری رکھیں گے
الفلاح ویلفئیر فاونڈیشن کی جانب سے روڈ پر مرمتی کام کرنے کے احسن اقدام اٹھانے پر اہلیان تلہ گنگ نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلکسر میانوالی روڈ کی فی الفور مرمت کی جائے تاکہ گاڑی مالکان اور مسافروں کی مشکلات حل ہو سکیں۔
تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی و کالم نگار ممتاز اعوان نے الفلاح فاؤنڈیشن کی جانب سے روڈ کی مرمت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب تو کم از کم حکمرانوں اور منتخب نمائندوں کے مردہ ضمیر کو جاگ جانا چاہئے، وہ اس روڈ سے مزید کتنی لاشیں اٹھانا چاہتے ہیں، الفلاح فاؤنڈیشن کے کام کے بعد شاید انہیں تھوڑی حیا آ جائے اور وہ علاقے کے عوام کا خیال کریں،لیکن لگتا نہیں ہے کیونکہ گجرات والوں کی تلہ گنگ سے کیا وابستگی ہو سکتی ہے، ہمارے اوپر ایک ایسا ایم این اے مسلط کر دیا گیا جو علاقے کے جغرافیے سے بھی واقف نہیں،اور چودھری سالک نے دو سال ہو گئے ابھی تک کوئی کام حلقے میں نہیں کروایا.