وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کی جیب سے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا۔لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی بھی سفید نہیں ہوسکتا۔
شہزاد اکبر تاریخ دیں……….. مریم اورنگزیب نے کیا چیلنج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لیگی رہنماوں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں۔ان کے پاس اپنی بےگناہی کے ثبوت موجود نہیں اس لئے شہزاد اکبر پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔”مال مفت دل بےرحم”کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے آپ نے لوٹ مار کا جو بازار گرم کیا تھا، نئے پاکستان میں اس کا حساب دینا پڑ رہا ہے۔
شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا
شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمند کرنے کا فیصلہ ہو گیا، اہم خبر
ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ تھوک کے حساب سے کرپشن کرنے والوں کو اپنے خلاف شواہد پرچون کی دکان لگ رہے ہیں؟کرپشن کرنے والوں کی جیب سے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا۔لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی بھی سفید نہیں ہوسکتا۔
عدالت شہزاد اکبر کو طلب کرے، آصف زرداری نے عدالت میں ایسا کیوں کہا؟
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ شہزاد اکبر میڈیا ٹرائل کی بجائے برطانیہ میں ڈیلی میل کے خلاف مقدمے میں فریق بنیں، تاریخ دیں کہ وہ مقدمہ کب کر رہے ہیں.
شہباز شریف نے برطانوی اخبار کو نوٹس بھجوا دیا
شہبازنے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا، فردوس عاشق