قومی اسمبلی نے پنجاب کے انتخابات کیلئے 21 ارب روپے فراہم کرنے کا بل مسترد کر دیا

پارلیمنٹ نے بھی پنجاب میں انتخابی اخراجات سے متعلق بل کی تحریک کثرت رائے سے مسترد کردیا جبکہ اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں الیکشن اخراجات برائے پنجاب و خیبرپختونخوا بل کو مسترد کیا گیا تھا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پنجاب میں الیکشن اخراجات سے متعلق بل کی تحریک ایوان میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر مسترد کردیا گیاہے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل بھی پیش کیا، ایوان نے بل کی شق وار منظور دیدی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں ایم این اے سائرہ بانو نے کہا کہ وزارت تعلیم کے تحت سرکاری گاڑیوں کی تعداد سے متعلق سوالات کے جواب موصول نہیں ہوئے، پہلے بھی اس بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب موصول نہیں ہوئے، کیا یہ اتنا مشکل سوال ہے کہ جواب نہ دیا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں
اسپیکر نے کہا کہ پہلے بھی رولنگ دی تھی کہ اگر جواب نہ ملا ہو تو وجہ سے آگاہ ضرور کیا جائے جبکہ سائرہ بانو سوالات کا جواب نہ آنے پر براہ راست وزیراعظم سے مخاطب ہوگئیں۔ اور انہوں نے کہا کہ آپ کے وزراء کام نہیں کررہے، وزراء کی تعداد تو بہت زیادہ ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ آپ رکن پارلیمنٹ ہیں، کسی سے براہ راست گفتگو نہیں کر سکتیں، جس پر سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ وزراء کام نہیں کر رہے، اس بارے میں آگاہ تو کرنے دیں۔

Comments are closed.