خوبصورت سیرت اور خوبصورت انسان ہم سے جدا ہو گیا نبیل قریشی

ہدایتکار نبیل قریشی جنہوں نے گزشتہ برس قوی خان کے ساتھ کام کیا، نبیل قریشی نے قوی خان جیسے لیجنڈ فنکار کو قائداعظم زندہ باد میں ڈائریکٹ کیا. نبیل قریشی نے قوی خان کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” قوی خان نہایت ہی خوبصورت اور خوب سیرت انسان تھے وہ ہم سے آج جدا ہو گئے ، خوبصورت فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بہت ہی باخلاق تھے ، بہت زیادہ پیار کرنے والے انسان تھے. ان کے ساتھ کام کرنے

کی خوبصورت یادیں دل میں رہیں گی”. نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ قوی خان کے ساتھ کام کرنا نہایت ہی یادگار ہے . ان کا یوں دنیا سے چلے جانا ہم سب کے لئے ایک بہت ہی دکھ کی خبر ہے. یاد رہے کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم قائداعظم زندہ باد میں قوی خان نے ایک نہایت ہی خوبصورت کردار کیا. اس فلم کی سکریننگ کے موقع پر قوی خان خصوصی بور پر لاہور تشریف لائے اور انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ پاکستان میں سینما ایک بار پھر ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گیا ہے، آج ہمارے ہاں فلم بھی بہت اچھی بن رہی ہے اور ڈرامہ بھی بہترین بنایا جا رہا ہے.

Comments are closed.