میرا دل یہ پکارے آجا سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی عائشہ اب ایک سلیبرٹی بن چکی ہیں. وہ جہاں بھی جاتی ہیں لوگ ان کو پہچانتے ہیں اور ان کے ساتھ انہی کے ڈانس سٹیپس کرتے ہوئے نظر آتے ہیں. سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عائشہ ایک شادی کے فنکشن میںموجود ہیں اور کھڑی جھوم رہی ہیں. ان کے سامنے کچھ قوال بیٹھے ہیں اور انہوں نے عائشہ کو میرا دل یہ پکارے آجا ڈیڈیکیٹ کیا اور وہ سن کر محظوظ ہو رہی ہیں. تفصیلات کے مطابق عائشہ ایک شادی کے فنکشن میں ہیں جہاں قوال پرفارمنس دے رہے ہیں انہوں نے
عائشہ کو دیکھتے ہوئے ان کو میرا دل یہ پکارے آجا ڈیڈیکیٹ کیا. یاد رہے کہ عائشہ ابھی تک متعدد برینڈز کے فوٹو شوٹ بھی کر چکی ہیں اور بھارت تک ان کی شہرت جا پہنچی ہے . بالی وڈکی معروف اداکارائوں نے ان کے ڈانس سٹیپس کو فالو کرتے ہوئے اپنی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی ہیں . یوں عائشہ کی شہرت دنیا کے ہر اس کونے تک پہنچ چکی ہے جہاں اردو اور ہندی گانوں کو سمجھنے والے لوگ موجود ہیں.