قیام امن کی خاطر متحدہ امن کمیٹی کا کردار مسلمہ ہے. سی سی پی او پشاور

0
27
CCPO Peshawar

جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں قیام امن کی خاطر متحدہ امن کمیٹی کا کردار مسلمہ ہے، شہر میں بین المذاہب ہم آہنگی کی خاطر متحدہ امن کمیٹی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مختلف مذاہب کے مابین اخوت و بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کی خاطر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرتے رہیں گے، پچھلے کئی سالوں سے محرم الحرام، چہلم امام حسین، ربیع الاول اور عیدین پر متحدہ امن کمیٹی نے مثبت کردار ادا کیا ہے، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، انشاء اللہ امسال بھی محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے پوری تیاری کیساتھ تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، پشاور میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے، جس کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے ہمراہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں آنے والے پشاور کا گلدستہ متحدہ امن کمیٹی کے نمائندہ وفد کیساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور اور ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ کی قیادت میں آنے والے متحدہ امن کمیٹی کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے، اس موقع پر ایس پی فقیر آباد ڈویژن ڈاکٹر محمدعمر، ایس پی کینٹ ڈویژن وقاص رفیق اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں آنے والے وفد میں خورشید علی اخونزادہ، گوپال سنگھ، پنڈت ہری لعل، اقبال بھٹی مسیح، انعام اللہ قادری، شاہ پور سلام، حاجی عبد الوہاب ایڈوکیٹ، اخونزادہ زاہد اللہ اور دیگر معزز ممبران پر مشتمل خصوصی وفد نے شرکت کی، اس موقع پر سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے امن کیلئے پچھلے 30 سالوں سے متحدہ امن کمیٹی نے بغیر کسی لالچ اور بغیر کسی خوف کے محرم الحرام، چہلم امام حسین، ربیع الاول، عیدین اور بین المذاہب ہم آہنگی کی خاطر کردار ادا کرنے پران کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے واضح کیا کہ شہر میں امن وامان کے قیام کی خاطر ضلعی انتظامیہ اور حکومتی مشینری سمیت تمام مکاتب فکر اور علماء کرام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں،
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
ترجمان کے مطابق اس موقع پر متحدہ امن کمیٹی کے سربراہ مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے سی سی پی او اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو چند تجاویز پیش کی گئی اور باور کراتے ہوئے شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کی خاطر پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ اسی طرح تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،

Leave a reply