نیدرلینڈز (ڈچ) 18 ویں صدی میں چوری ہونے والا قیمتی تاج حکومت نے واپس کرکے خاندان کی خوشیوں کو چارچاند لگا دیئے،اطلاعات کےمطابق حکومت نے 18 ویں صدی میں چوری ہونے والا قیمتی تاج واپس کردیا۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈچ حکومت نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایتھوپیا کا یہ ’شاہی تاج‘ 21 سال قبل ایک گِرجاگھر سے غائب ہوگیا تھا اور یہ وہاں کے لوگوں کے لیے مذہبی اعتبار سے بھی بہت اہمیت کا حامل تھا۔
ایتھوپین نژاد ڈچ شہری ’سِراک اسفا‘ جو 1970 میں نیرلینڈز ہجرت کر گئے تھے انہوں نے اپنی ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ تاج 1998 میں ان کے ہاتھ لگا۔سِراک اسفا نے خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں یہ تاج اپنے اپارٹمنٹ میں ایک مہمان کے سوٹ کیس میں سے ملا جسے وہ وہیں چھوڑ کر چلا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اس انمول چیز کو 21 سال تک اپنے پاس چھپا کر رکھا۔
سراک اسفا نے کہا کہ وہ ایسی حکومت کو ہرگز وہ تاج واپس کرنا نہیں چاہ رہے تھے جن کے دورِ اقتدار میں یہ چوری ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اسی وجہ سے انہوں نے یہ تاج واپس کرنے کے لیے 21 سال تک انتظار کیا اور اتنے سالوں تک اس کی حفاظت بھی کی۔