کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سینچری کے بعد، منزل کے قریب پہنچ گئے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سینچری ، منزل کے قریب پہنچ گئے
باغی ٹی وی :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سینچری مکمل فتح کے قریب پہنچ گئے، سرفراز احمد اور اعظم خان کی ذمہ داران بیٹنگ نے منزل آسان کردی. سرفراز 17 اور اعظم خان36 کے رنز پر کھیل رہے ہیںِ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بلے بازی کا پر اعتماز آغاز ہوا، شین واٹسن اور جیسن روئے نے بیٹنگ کا آغاز کیا ، شین واٹسن 27 کے سکور پر رن آؤٹ ہوئے ، ان کے بعد احمد شہزاد نے وکٹ سنبھالی. کوٹیہ گلیڈی ایٹرز نے ففٹی کرلی ہے .
کراچی کنگز کی جانب سے میچ کا آغاز اوپننگ بلے باز بابر اعظم اور شرجیل خان نے کیا۔
امپائر کے فیصلے پر ریویو کے دوران سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث الٹرا ایج اور اسنیکو میٹر نہیں چل سکا، جس کے باعث امپائر نے اندازے کی بنیاد پر بابراعظم کو ناٹ آؤٹ قرار دیدیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے شراکت داری سے 31 رنز بنائے جس کے بعد بابر اعظم 26 رنز پر ٹائمل ملز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
بابر اعظم کے بعد شرجیل خان کا ساتھ دینے کے لیے ایلکس ہیلز میدان میں اترے مگر شرجیل خان پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور محمد نواز کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔بعدازاں ایلکس ہیلز نے 27 بالوں پر 26 رنز بنائے لیکن وہ محمد حسنین کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے، کیمرون ڈیلپورٹ نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا مگر وہ بھی بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہے اور 22 رنز بنا کر سہیل خان کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
یمرون ڈیلپورٹ 22 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹے تاہم چاڈوک والٹن ایک رنز بنانے کے بعد بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے، کپتان عماد وسیم بھی 8 رنز ہی بناسکے، کرس جورڈن نے 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 25 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، ٹائمل ملز نے 2 جب کہ سہیل خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں اس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔