قیام پاکستان کی جدوجہد کو نمایاں کرنے کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات میں تصویری نمائش کا انعقاد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قیام پاکستان کی جدوجہد کو نمایاں کرنے کیلئے تصویری نمائش کا انعقاد کیا ہے

3روزہ تصویری نمائش کا انعقاد وزارت اطلاعات و نشریات نے کیا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصویری نمائش میں رکھی گئی نایاب تصاویر جدوجہد آزادی کو نمایاں کرتی ہیں،نمائش سے نئی نسل کو قیام پاکستان کیلئے اپنے بزرگوں اور قائدین کی جدوجہد سے متعلق آگاہی ملے گی

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فرازکا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم نے جس خواب کو حقیقت کا روپ دیا اسکی اہمیت اب مزید واضح ہو گئی ہے،ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو مضبوط اور مستحکم پاکستان دیں،اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند کرنے کیلئے خودانحصار قوم کے طور پر ابھرنا ہو گا،ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ وطن عزیز کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فرازکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معاشی اور سماجی ترقی کیلئے کوشاں ہے،موجودہ حکومت نے نئے پاکستان کا وژن دے کر خود کو عوامی ترقی کیلئے وقف کر دیا،ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی گئی،ماضی کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا،مادر وطن کو مثالی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے

Shares: