پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے عیدالفطر کے موقع پر کراچی طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ۔آج بہت دکھ کی بات ہے کہ قوم۔سو جنازوں کے ساتھ عید منائے گی

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہم عید سے قبل اپنے باپ اور بیٹوں کو کھو چکے ہیں۔


عائزہ خان نے کہا کہ طیارہ حادثے میں ہم اپنی ماؤں اور بیٹیوں کو کھوچکے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت ہی دُکھ کی بات ہے کہ آج ہماری قوم 100 جنازوں کے ساتھ عید منائے گی۔


عائزہ خان نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں پی آئی اے ایئر بیس 320 کو یاد کرتے ہوئے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔


اُنہوں نے چاند رات کے موقع پر بھی طیارہ حادثے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جہاں دیکھوں اُداسی ہی اُدسی ہے، ایسے میں کیا چاند رات اور کیا عید۔

اداکارہ نے کہا کہ بس اللّہ ہم سب پر اپنا کرم کرے

اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں عائزہ خان نے گزشتہ روز کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے بد قسمت طیارے میں اپنی اور شوہر دانش تیمور کی موجودگی کی خبروں کی تردید کی تھی

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر کچھ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے طیارے میں عائزہ خان اور اُن کے شوہر دانش تیمور بھی موجود تھے۔


عائزہ خان نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہ مہربانی جھوٹی خبریں پھیلانا بند کریں۔

عائزہ خان نے کہا تھا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے کے بجائے اُن لوگوں کے لیے دُعا کریں جو اِس افسوسناک حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔


اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے لیے ہدایت کی دعا کرتے ہوئےکہا تھا کہ اللہ اُن کو ہدایت دے جو بنا کسی تصدیق کے جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلا دیتے ہیں اور اللّہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔


علاوہ اپنے ایک ٹویٹ میں اداکارہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حادثے نے ایک بار پھر جنید جمشید کی شہادت کے غم۔کو تازہ کر دیا ہے

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کو ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں 97 افرادجاں بحق ہوگئے۔

Shares: