اپنی قوم اور متاثرین کے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں

عوام اور معروف شخصیات کے ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاربھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے پر افسوس کا ا ظہار کر رہے ہیں

باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر قوم اور متاثرین کی سلامتی کے لیے دُعاگو ہیں

عید الفطر کے موقع پر معروف گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیاویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اس عید کے موقع پر میرا دل اُن تمام خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے عالمی وبا اور طیارہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور جن کے پیارے ابھی بھی اپنی زندگی بچانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔


اداکار و گلوکار نے لکھا کہ میرے پاس اُن تمام خاندانوں کو تسلی دینے کے لیے الفاظ نہیں ہیں لیکن میں اپنی قوم اور تمام متاثرین کے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے دُعاگو ہوں۔

علی ظفر نے لکھا کہ اُمید کرتا ہوں کہ مستقبل میں آنے والی عیدیں ہمارے لیے خوشیاں لائے گی

اداکار نے اپنے پیغام کے آخر میں عوام کو گھروں میں محفوظ رہنے کی بھی تلقین کی

واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کے دن دوپہر کو لاہور سے کراچی آنے والے قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں97 افراد جاں بحق ہوئے

عید لازمی منائیں چاہے سادگی سے ہی منائیں

بہت دکھ کی بات ہے کہ قوم آج 100 جنازوں کے ساتھ عید منائے گی

Comments are closed.