اسلام آباد: قومی مسجد میں افطاری کے موقع پر شدید بدنظمی،افطاری کے وقت ہجوم بے ہنگم سے ماحول سخت خراب

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی مسجد فیصل مسجد میں افطاری کے وقت بہت دل خراش مناظر دیکھنےکو ملےافطاری کےوقت دستر خوان لگتے افطاری کیلئے لوگوں کو بلایا گیا تو افطاری میں آئےلوگ افطار پارٹی میں ایک بے ہنگم ہجوم کی شکل میں نمودار ہوئے اور کھانے کے دستر خوان پر ایک دوسرے سے سبقت لینے کی خاطر چڑھ دوڑے-

اس مناظر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دل برداشتہ ہوئے کہ ہم کب سنوریں گےحالانکہ دستر خوان پر چیزیں وافر مقدار میں موجود ہیں اور دستر خوانوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی بھی بغیر کھائے پئے نہیں جائے گا، حالانکہ ماہ صیام تو ایثار و قربانی کا مہینہ ہے پھر لوگ اتنی بے صبری کیوں کر رہے ہیں-

قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر حیران کُن مناظر،ویڈیو

دوسری طرف انتظامیہ سے گزارش ہے کہ لوگوں کو افطاری کیساتھ ساتھ صبر کی تلقین اور ایثار و قربانی کی بھی دعوت دیں تاکہ جذبہ انسانیت بیدار ہو سکے اور لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ افطاری چند لقموں سے ہو جاتی ہے-

پاکستان دشمنی پر پاکستانی قوم کا بھگوڑے عادل راجہ کے منہ پر تھپڑ

Shares: