کوئٹہ دھماکے کی وجہ سے اموات میں اضافہ
باغی‌ٹی وی :کوئٹہ دھماکے میں اموات کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے اور 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. پولیس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر ہوا ہے جس سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

دھماکے سے ہونے والے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا .دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے وقت پریس کلب کے باہر احتجاج ہو رہا تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر ہوا ہے جس سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔دھماکے سے ہونے والے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے وقت پریس کلب کے باہر احتجاج ہو رہا تھا۔

Shares: