یہ قوم کی زندگی کا معاملہ ہے، ملک کے وسیع تر مفاد میں متحد ہیں ، شہباز شریف

یہ قوم کی زندگی کا معاملہ ہے، ملک کے وسیع تر مفاد میں متحد ہیں ، شہباز شریف

باغی ٹی وی : قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اے پی سی سے خطاب کرتے وہوئے کہا ہے کہ قومی بقاءاور سلامتی کے اس اہم اور نازک مرحلے پر سب قائدین کا شکر گزار ہوں: آپ سب کا یہاں جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سیاست اور سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں متحد ہیں: یہ قوم کی زندگی کا معاملہ ہے:

اپوزیشن قائدین کی مشاورت سے متفقہ قومی لائحہ عمل یا National Action Plan وضع کیاجائے: میں جناب بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بھی اس تجویز سے اتفاق کیا: بلاول بھٹو زرداری کی بھی یہی تجویز تھی جس پر مشترکہ طورپر اے پی سی کی دعوت دی: میں یہ حکمت عملی آپ سب قائدین کی خدمت میں بھی پیش کررہا ہوں: ایک قومی حکمت عملی اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے ہم قوم کے سامنے پیش کریں:یہ تجاویز مشترکہ اپوزیشن کی طرف سے حکومت کو دی جائیں:
شیباز شریف نے کہا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے، مزید وقت ضائع نہ کیاجائے اور عملی اقدامات شروع کئے جائیں:
میڈیا کو قوم کی مدد کے اس مرحلے پر ساتھ ملایا جائے: انہوں نےکہا کہ میر شکیل الرحمن کو فوری رہا کیاجائے

شہباز شریف نے کہا کہ دیگر قائدین اور سیاسی جماعتوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں: اجلاس میں سردار اختر مینگل اور خالد مقبول صدیقی کا اے پی سی میں شرکت پر خیر مقدم کرتا ہوں:
واضح‌رہے کہ تمام اپوزیشن جما عتوں نے کورونا وائرس کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی جو کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی طرف سے بلائی گئ تھی.

Comments are closed.