قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب عوام "شیر آٹا کھا گیا کے نعرے لگاتے تھے، فردوس عاشق اعوان

قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب عوام "شیر آٹا کھا گیا کے نعرے لگاتے تھے، فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب ! پاکستان کے عوام باشعور ہیں۔ اپوزیشن کی اصلیت اور نیت دونوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔قوم کو لوٹ کر مال بنانے والوں کو عوام نے نظروں سے گرایا اور عمران خان کو دہائیوں سے قوم پر مسلط دوخاندانوں کے استحصالی راج سے نجات کا ذریعہ بنایا۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا عوام کے ساتھ احساس اور درد کا رشتہ ہے۔ وہ ماضی کی حکومتوں کے عوام کو دیے گئے زخموں پر مرہم رکھ رہےہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ بلاول صاحب!آپ نے بس چلانا ہے تودو خاندانوں سے لوٹی ہوئی قوم کی دولت واپس دلوادیں۔ان کے خلاف تحریک چلائیں پوری قوم آپ کا ساتھ دے گی۔ بلاول صاحب عوام کا بس چلے توتھرکے معصوم بچوں کے قاتلوں کوعبرت کانشان بنا دیں۔عوام کابس چلے توان کا مستقبل ان سے چھین لینے والوں کو لوہے کا زیور پہنائیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگیوں سے کہتی ہوں کہ قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب عوام "شیر آٹا کھا گیا کے نعرے لگاتے تھے” ۔سارے پاکستان کو معلو م ہے کہ اس وقت آٹا،چینی ،گھی اور خاص کر کے مرغیوں پر کس کا کنٹرول تھا ۔

Comments are closed.