وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر خارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،وزیرِ اعظم نےحملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے،وزیرِاعظم نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے،وزیرِاعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہتریں طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ایف سی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی عظیم قربانیاں ہیں. اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک سے فتنہ الخوارج کی عفریت کے خاتمے کیلئے مصروفِ عمل سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے. پوری پاکستانی قوم دہشتگردی کی اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی.

قومی سلامتی ،عدالتی نظام میں بہتری کیلئے حکومت کے شانداراصلاحاتی فیصلے

آرمی ایکٹ بل، مختلف ممالک میں سروسز چیفس کی مدت ملازمت کا دورانیہ

سروسز چیف کی مدت ملازمت تین سے پانچ سال بڑھانے کا خوش آئند فیصلہ

Shares: