فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد قومی اسمبلی میں پیش

0
55

فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد قومی اسمبلی میں پیش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکراسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے

مسلم لیگ ن کے 34 اراکین ایوان میں موجود ہیں اجلاس میں پیپلزپارٹی کا کوئی رکن شریک نہیں ہوا مجے یوآئی کے 7اور جماعت اسلامی کا ایک رکن ایوان میں موجود ہے

فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد کا متن پیش کیا گیا، فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے رائے لی گئی، قردار تحریک انصاف کے امجد علی نے پیش کی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کے معاملے پر بحث کی جائے ،تمام یورپین ممالک بالعموم اور فرانس بالخصوص کو اس معاملہ کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے، تمام مسلم ممالک سے اس معاملے پر سیر حاصل بات کی جائے اور مسئلے کو اجتماعی طور پر بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان متنازعہ فرانسیسی میگزین چارلی ہبڈو کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتا ہے،خاکے شائع کرنے پر پوری دنیا کے مسلمانوں کی طرف سے شدید غم وغصے کے اظہار کیا،ایک بار پھر عالمی سطح پر مذہبی ہم آہنگی اور امن کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی تمام یورپی ممالک بالعموم اور فرانس بلخصوص کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے،

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ صوبائی حکومتیں احتجاج کے لئے ایک جگہ مختص کر دیں تا کہ عوام کے روز مرہ کے معاملات میں کوئی رکاوٹ نہ ہو،قرارداد مین یہ بھی کہا گیا کہ بین الاقوامی تعلقات کے معاملات ریاست کو حل کرنے چاہئے اور کوئی فرد، گروہ یا جماعت اس حوالہ سے کوئی دباو نہیں ڈال سکتا

Leave a reply