قومی اسمبلی میں ہم لڑ لڑ کر تھک جاتے ہیں لیکن…..شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے بازارکے منتخب ارکان قومی اسمبلی کے ممبران کی طرح نہیں لڑیں گے ،قومی اسمبلی میں ہم لڑ لڑ کر تھک جاتے ہیں آخر میں کام کچھ نہیں ہوتا،مولانا فضل الرحمان جو استعفا لینے آئے تھے بتائیں وہ استعفا کہاں ہے ،آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا معاملہ ایک ڈیڑھ ماہ میں حل ہو جائے گا،3 سال میں راولپنڈی کی شکل بدل دیں گے.
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی،آرمی چیف سے متعلق قانون سازی ڈیڑھ ماہ میں ہو جائے گی ،مہنگائی،گورننس،بے روزگاری کے مسائل دورکریں گے ،تحریک انصاف کامشن 100 روزمیں بہتررزلٹ دیناتھا،تحریک انصاف اپنے وعدے پورے کرکے دکھائے گی .
شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر
ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری
ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسائل کم نہیں ،2020 مسائل سے نکلنے کا سال ہے ،ایک مولوی صاحب کہہ رہا ہے کہ دسمبر میں حکومت جا رہی ہے لیکن سال نہیں بتا رہے ،شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،ثابت کروں گا کہ شہبازشریف نے این آر اومانگا ہے،آرمی چیف سے متعلق قانون سازی کے لیے ہمارے پاس سادہ اکثریت ہے، مجھے پورایقین ہے مسلم لیگ ن قانون سازی میں ساتھ دے گی .