بھارت میں انسان نہیں درندے بستےہیں،امریکہ اوربرطانیہ نے اپنی خواتین کوبھارت جانے سے روک دیا

0
39

نئی دہلی :بھارت میں انسان نہیں درندے بستےہیں،امریکہ اوربرطانیہ نے اپنی خواتین کوبھارت جانے سے روک دیا ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں خواتین سے زیادتی اورقتل کے مسلسل رونما ہونے والےواقعات کے بعد امریکا اوربرطانیہ نےاپنی خواتین شہریوں کو بھارت کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی ہے ۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کےمطابق بھارت میں برطانوی خواتین گروپ میں ہوں تب بھی محتاط رہیں۔ بھارت میں مسافر خواتین غیر محفوظ ہیں، کبھی بھی نشانہ بن سکتی ہیں۔ایڈوائزری میں مزید کہاگیاہےکہ برطانوی خواتین سیاحوں کواس سے قبل دلی،راجستھان اور گوامیں زیادتی کانشانہ بنایاجاچکاہے۔

دوسری جانب امریکی حکومت نے بھی امریکی خواتین کو بھارت میں تنہا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کردی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی خواتین بھارت میں موجود ہوں تو الرٹ رہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں27 سالہ ویٹرنری ڈاکٹر پریانکا ریڈی زیادتی کیس نے پورے بھارت میں ہلچل مچادی تھی۔ جس کے بعد پورے بھارت میں احتجاج شروع ہوگئےتھے ۔

یاد رہے کہ بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے مطابق بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کا ریپ (زیادتی) اور ہر ایک دن بعد کسی خاتون کا گینگ ریپ کیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں مجموعی طور پر بھارت بھر میں خواتین کے خلاف جرائم و تشدد کے 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے زیادہ تر ریپ کے کیسز تھے۔

Leave a reply