قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟
قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی ہو چکا ہے
اپوزیشن کی بھر پور کوشش ہے کہ آج عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائی جائے، اپوزیشن کے پاس اسمبلی اجلاس میں 176 اراکین موجود ہیں، عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے 172 اراکین درکار ہیں تا ہم اپوزیشن کے پاس زیادہ اراکین موجود ہیں،
ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹ کے لیے اپوزیشن کے 176ارکان موجود ہیں،ن لیگ کے 84،پیپلزپارٹی کے 56اور ایم ایم اے کے 14ارکان موجود ہیں ایم کیو ایم 6،بی این پی مینگل اور بی اے پی کے 4،4اراکان موجود ہیں، ق لیگ 2،اے این پی اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک رکن موجودہیں، 4آزاد ارکان بھی اپوزیشن بینچز پر موجود ہیں،
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے منحرف رکن عامر لیاقت نے اعلان کیا ہے کہ وہ شہباز شریف کو ووٹ دیں گے عامر لیاقت نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج میں اپوزیشن کے ساتھ ہوں
جیو نیوز کا سوال آپ کس کے ساتھ ہیں؟ میرا جواب پاکستان کے ساتھ ہوں عمران خان کے ساتھ نہیں، ووٹ @CMShehbaz شہباز شریف کو دوں گا، عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ، جھوٹ کو سچ نہ کہو تو غلیظ ترین افراد کو گالیاں دینے کی ڈیوٹی سونب دیتے ہیں pic.twitter.com/VPinRQvFnP
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 9, 2022
قومی اسمبلی میں جے یوآئی کی چیف وہیپ شاہدہ اختر علی کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق آج ووٹنگ کے علاوہ کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں لیا جائے گا، سپیکر کب تک تاخیری حربے استعمال کریں گے،آج نا اہل اور نا لائق حکمرانوں سے نجات کا دن ہے، پوری قوم آج یوم تشکر منائے گی، جےیوآئی کی قیادت اور کارکنان کی قربانیاں آج رنگ لائے گی، آج متحدہ اپوزیشن عمران خان کی سلیکٹیڈ حکومت کا خاتمہ کرکے جمہوریت کو بحال کرے گی،
قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوا کچھ دیر چلنے کے بعد اجلاس ساڑھے بارہ تک کے لئے ملتوی کیا گیا ہے، اجلاس میں شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کیا، اجلاس میں شورشرابہ ہوا تو سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا
وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پریشان ہیں، ایک کے بعد ایک کوشش کرسی بچانے کی کر رہے ہیں مگر اب انہیں ہر طرف مایوسی دکھائی دے رہی ہے، تمام تر کوششیں ناکام ہو رہی ہیں اور اپوزیشن کا پلڑا ہر آئے روز بھاری پڑ رہا ہے، اپوزیشن اراکین کی تعداد بڑھ چکی ہے، عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے، حکومتی اتحادی حکومت کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں، تحریک انصاف کے کئی اراکین منحرف ہو چکے ہیں،یہ بھی خبریں آ رہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر استعفیٰ دے دیں تا ہم اپوزیشن کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عمران خان استعفے دینے والے نہیں انہیں خود گھر بھیجنا پڑے گا.
کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی
بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب
آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے
پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی
صحافی نے وی لاگ کیا تھا اور کتاب کا حوالہ دیا تھا،کارروائی کیسے بنتی ہے؟ عدالت
پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار
وفاقی کابینہ کے بعد بڑے فیصلے، حکومتی اعلانات سامنے آ گئے
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کو دی گئی اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز
قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ
اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ
عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ
عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو