قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ، اداروں‌ کے خسار ے بارے اہم مشاورت

باغی ٹی وی : ‏مصطفیٰ محمودکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں سرمایہ پاکستان لمیٹڈکمپنی،روڈمیپ اورنجکاری پالیسی پربریفنگ دی گئی.

پی آئی اے کی نیویارک میں ملکیتی روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری پربریفنگ دی گئی. حکام وزارت خزانہ کے مطابق ‏سرمایہ پاکستان کمپنی فروری 2019 میں قائم کی گئی،کمپنی کامقصدسرکاری اداروں،کمپنیوں کی نگرانی اور بہتری لاناتھا،مئی 2019 میں کمپنی کے 8 میں سے 6 ڈائریکٹرزنےاستعفیٰ دےدیا،استعفےکی وجوہات نہیں بتائی گئیں

چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ ایک سال میں ایک بھی نیاڈائریکٹرتعینات کیوں نہیں ہوا؟حکومت منافع بخش اداروں کی پہلےنجکاری کیوں کرنےجارہی ہے؟‏پی آئی اے اورپاکستان اسٹیل خسارے میں جارہےہیں،

پی آئی اے کواس وقت نجکاری کیلئےپیش کرنادانشمندی نہیں ہوگی، دنیابھرکی ایئر لائنزبینک کرپٹ ہورہی ہیں،
منافع بخش اداروں کی نجکاری سےقیمت اچھی ملتی ہے،اگر اچھی قیمت نہ ملےتوہمیشہ کیلئےمشکل پڑ جاتی ہے،

Shares: