قومی اسمبلی میں پھڈا ، اپوزیشن نے پارلیمانی آداب کی دھجیاں بکھیر دیں
باغی ٹی وی : قومی اسمبلی میں پھڈا ہوگیا ، حکومت اور اپوزیشن کے اراکین قومی اسمبلی کے درمیان شدید نعرے بازی اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے .
قومی اسمبلی میںجونہی اجلاس شروع ہوا ، اپوزیشن کے اراکان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی ، اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں .
قومی اسمبلی اجلاس میں سی پیک اٹھارٹی کے قیام کا بل پیش کیا گیا جس میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی شروع کی. اپوزیشن کا کہنا تھا کہ قانون سازی سے پہلے انہیں پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت دی جائے ، جس پر سپیکر نے کہا ہے کہ پہلے قانون سازی ہوگی پھر پوائنٹ آف آرڈر پر بات ہوگی . کیونکہ ایجنڈے میں ایسا کچھ ہیہے . لہذا ایجنڈے کے مطابق چلا جائے.
اس پر اپوزیشن کے ارکان آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے مسودے کی کاپیاں پھاڑ دیں . اسی طرح شور شرابہ بھی ہوا اور اپوزیشن سپیکر قومی اسمبلی کا گھیراؤ بھی کیا . سپیکر ہاؤس ان آرڈر اور شور نہ کریں اپنی باری پر بات کریں کی آوازیں لگاتے رہے لیکن بچوں کیطرح اراکین اپوزیشن نے ان کی ایک نہ سنی اور اسمبلی کو مچھلی منڈی بنا دیا