مزید دیکھیں

مقبول

قومی کرکٹ ٹیم جنوبی آفریقہ کے لیے کب اڑان بھرے گی ، تیاریاں مکمل

قومی کرکٹ ٹیم جنوبی آفریقہ کے لیے کب اڑان بھرے گی

باغی ٹی وی : قومی اسکواڈ کےتمام 35 ارکان کےکورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی، ،قومی اسکواڈ کے 35 ارکان میں 22 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کل صبح ساڑھے 9 بجے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ جوہانسبرگ روانہ ہوگی.

افریقا میں کورونا کیس میں اضافے کے ساتھ اب پاکستانی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ مکمل کرکے چارٹرڈ فلائٹ پر ہی زمبابوے جائے گی۔ پاکستانی ٹیم نے ہفتے کو لاہور سے جوہانسبرگ بھی چارٹرڈ فلائٹ پر ہی سفر کرنا ہے۔

پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ جوہانسبرگ سے بولاوایو کا سفر اور پھر لاہور واپسی کاسفربھی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ پر ہی کرے گی۔ زمبابوے کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی ٹیم 17 اپریل سے 12 مئی تک دورہ کرے گی لیکن میچوں کی حتمی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے۔ امکان ہے کہ زمبابوے اگلے چند دن میں شیڈول کا اعلان کرے گا۔ پانچوں میچ بولاوایو اور ہرارے میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں چارٹرڈ فلائٹس کے اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ برداشت کرے گا۔