قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو دھمکیوں پر تحقیقات کا آغاز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا ہے

نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو دھمکی دی گئی ہے کہ 900 ڈالرز اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرو ورنہ بدنام کردیں گے ،سلمان بٹ نے ایف آئی اے سابئر کرائم سرکل کو درخواست دی ہے جس میں ملنے والی دھمکیوں سے آگاہ کردیا ہے، سلمان بٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو بتایا کہ میری تصاویر ایڈٹ کرکے بدنام کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،دھمکی دینے والے کا آئی پی مراکش اور فلپائن سے ظاہر ہورہا ہے،

ایف آئی اے سائبر کرائم نے سلمان بٹ کی شکایت پر تحقیقات شروع کر دی ہیں

Shares: