قومی اور نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافہ

0
31

قومی (پی آئی اے) اور نجی ایئرلائنز نے پرازوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ذرایع کے مطابق پی آئی اے اور نجی ایئرلائنزز کے ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا کرایہ7 ہزار روپے سے زائد تھا تاہم اب اندرون ملک فضائی کرایوں میں 114فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

کراچی سے لاہور کا یک طرفہ کرایہ 13ہزارروپے تک پہنچ گیا۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی کہا ہے کہ کراچی لاہور اور اسلام آباد کراچی رٹرن ٹکٹ پر25ہزار سے زائد وصول کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب قومی ایئرلائن نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے آپریشن کا اعلان کردیا ہے، سی ای او ارشد ملک کی ہدایت پر ہم وطنوں کو عید سے قبل وطن لایا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کابل کیلئےبارہ اور سولہ جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کررہی ہے، جس کا مقصد وہاں پھنسے پاکستانیوں کو محفوظ وطن واپسی ہے، اس ضمن میں پی آئی اے کابل میں پھنسے ہم وطنوں کو لانےکیلئے بوئنگ777طیارے استعمال کرےگی۔

Leave a reply