قومی سلامتی ڈویژن سیکورٹی ڈائیلاگ کا انعقاد، تاریخ کا اعلان ہوگیا
باغی ٹی وی : قومی سلامتی ڈویژن 17 مارچ سے سیکورٹی ڈائیلاگ کا انعقادکرے گا جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے، دوسرے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ 17 مارچ کو وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کا افتتاح کریں گے۔
معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی ڈویژن 17 مارچ سے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کا انعقاد کرے گا،جس کے دوسرے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے، حکومت اپنی نئی جامع سیکیورٹی پرمبنی اسٹریٹجک سمت متعارف کرائے گی۔
ڈائیلاگ کے دوران قومی سلامتی کے اہم امور پر بحث کی جائے گی، وفاقی وزراءکے علاوہ اکیڈمیاں اور میڈیا کے ممبران بھی شرکت کریں گے
وزیر اعظم قومی سلامتی ڈویژن کے مشاورتی پورٹل کو بھی لانچ کریں گے۔