قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے نہ کرنے بارے بلاول نے آگاہ کردیا

0
101
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے نہ کرنے بارے بلاول نے آگاہ کردیا #Baaghi

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے نہ کرنے بارے بلاول نے آگاہ کردیا

باغی ٹی وی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسپیکرکی جانب سےقومی سلامتی کمیٹی کااجلاس بلانےکافیصلہ خوش آئند ہے،افغانستان کی صورتحال پربریفنگ کیلئےاجلاس بلانےکی تجویزمیں نےدی تھی،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے،

بلاول نے گجر نالہ سےمتعلق موقف بیان کرتے ہوکئے کہا کہ ہے، ہم روٹی کپڑا مکان دینےوالےہیں چھیننے والےنہیں، گجر نالہ سے تقریباً ایک لاکھ لوگ متاثر ہوں گے،آپ کورونا کےدوران ایک لاکھ لوگوں کومتاثر کر رہے ہیں،اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نےبھی اس معاملہ کانوٹس لیاہے،تنظیم نےکہا ہے کہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،

ہم چاہتے ہیں گجر نالہ صاف ہو، ویسے توصاف کرنےکیلئےبہت نالے ہیں ،کوئی خوشی سےگندمیں نہیں رہتا، وہ لوگ مجبور ہیں،یہ کام مناسب وقت پرہو سکتا ہے.پہلےان لوگوں کیلئے گھرتوبنائیں پھران کومنتقل کیاجاسکتاہے،

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس یکم جولائی کو تین بجے بلایا گیا ہے، جس میں اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت کاقوی امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ اجلاس میں اعلی عسکری حکام پارلیمانی قیادت کو قومی سلامتی کے ایشو پر بریفنگ دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری ایک اور ناکامی گلے لگانے کے قریب ہے فردوس عاشق اعوان
پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں حکومت کی طرف سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک شریک ہوں گے جب کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری سمیت ارکان پارلیمنٹ اور وزرا بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ، وزرا ، اراکین پارلیمنٹ و سینیٹ کو بھی کمیٹی میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

Leave a reply