نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے 52 ارکان کو قرنطینہ سے آزادی مل گئی

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے 52 ارکان آئسولیشن کی پابندی سے چھٹکارہ مل گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنےکی اجازت مل گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں شامل52 ارکان کل کرائسٹ چرچ کی مینجڈ آئسولیشن چھوڑدیں گے۔ اسکواڈ مینجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا۔مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد اسکواڈ پر کورونا ایس اوپیز لاگو نہیں ہوں گے۔ قومی اسکواڈ کی گزشتہ روز لی گئی کوروناٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کا آخری ہیلتھ چیک اپ کل ہوگا۔ ایک رکن آکلینڈ سے کوئنزٹاؤن میں اسکواڈ کو جوائن کرے گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزارت صحت کی منظوری کے بعد کل اسکواڈ مین آئسولیشن چھوڑ دے گا۔ کوئنز ٹاؤن میں ٹی20 اورٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ ہوگی۔

چھٹے اور نویں روز کورونا ایکٹیو کیس رپورٹ ہونے والے دو ارکان ابھی یہی پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کریں گے ،دونوں ارکان اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرتے ہی کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے
قومی اسکواڈ کل مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا ،جہاں کچھ گھنٹے آرام کے بعد اسکواڈ منگل کو کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوجائے گا ،مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی ، اتوار کے روز قومی اسکواڈ کی لی گئی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے .کرائسٹ چرچ میں موجود 43 ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اتوار کے روز ہوئی تھی . ایک رکن آکلینڈ سے کوئنز ٹاؤن میں اسکواڈ کو جوائن کرے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20کیلئے18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ٹیم کی قیادت بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹی 20اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے

بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

اب تمام کلیئر 52 ارکان منگل کو کوئنز ٹاؤن پہنچ جائیں گے جہاں ان پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے، گروپس کی شکل میں گراؤنڈ میں پریکٹس شروع کر دیں گے، ٹریننگ اور فزیکل فٹنس بھی جاری رہے گی۔ چھٹے اور نویں روز کورونا ایکٹو کیس رپورٹ ہونے والے دو ارکان ابھی یہیں پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کریں گے۔دونوں ارکان اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرتے ہی کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا

Leave a reply