.قومی ٹیسٹ اسکواڈ ترنگا سے کرائسٹ چرچ کب روانہ ہوگا ، شیڈول جاری
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل ترنگا سے کرائسٹ چرچ روانہ ہوگا،قومی ٹیسٹ اسکواڈ یکم اور 2 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کرے گا,پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کھیلاجائے گا,فاسٹ باؤلنگ کوچ وقار یونس کل وطن واپس روانہ ہوجائیں گے,وقار یونس کل قومی اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے،
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 373 رنز کے تعاقب میں271رنز بناکر آؤٹ ہوگئی.،نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 101 رنز سے شکست دے دی۔2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی
دوسری جانب پاکستان کو ہرا کر نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی،نیوزی لینڈ نے پہلی بار رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے
اظہر علی نے 34 اور فواد عالم نے 21 رنز سے پانچویں روز کھیل کا آغاز کیا۔ اظہر علی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 48 رنز پر چلتے بنے۔ کپتان محمد رضوان 60 سکور پر جیمیسن کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، فواد عالم نے سنچری بنائی تاہم 102 رنز پر ہی ویٹلنگ کو کیچ پکڑا بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے۔ یاسر شاہ صفر جبکہ فہیم اشرف 19 رنز پر ہمت ہار گئے، یوں 259 رنز پر پاکستان کی 8 وکٹیں گر گئیں۔
گزشتہ روز 373 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے قومی بلے باز اِن ایکشن ہوئے، دونوں اوپنر شان مسعود اور عابد علی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، حارث سہیل 9 رنز بنا کر نو دو گیارہ ہوئے، دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے تین وکٹ پر 71 رنز بنا لیے، اس سے قبل کیویز نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز کا اضافہ کیا اور اننگز ڈکلیئر کر دی