قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کوئنز ٹاؤن میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کوئنز ٹاؤن سے وانگرائے روانہ پو گئے
22 رکنی اسکواڈ کچھ دیر قبل کوئنز ٹاؤن سے بذریعہ پرواز وانگرائے روانہ ہوا،اسکواڈ میں 15 کھلاڑی اور 7 اسپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل ہیں ،پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین واحد ایک روزہ میچ 17 دسمبر سے وانگرائے میں شروع ہوگا
انجری کے باعث واحد چار روزہ اسکواڈ سے باہر ہونے والے امام الحق نے پاکستان کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ،امام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیں گے ،اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل امام الحق کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا
قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کوئنز ٹاؤن میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ#baaghitv #pakistan #crickrt #sports @TheRealPCBMedia @TheRealPCB @babarazam258 @captainmisbahpk pic.twitter.com/dNlcnqO6Vb
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) December 14, 2020
قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کوئنز ٹاؤن میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ ہوا.کوئنز ٹاؤن میں یہ قومی اسکواڈ کا تیسرا اور آخری سینیریو بیس پریکٹس میچ ہے ،بلے بازوں اور باؤلرز کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرانے کی غرض سے میچز کا انعقاد کیا گیا ہے ،اسکواڈ میں شامل صرف بیٹسمین ہی بیٹنگ کریں گے ،باؤلرز کو مقررہ اہداف کے مطابق باؤلنگ کرنا ہوگی
شاداب خان کی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ پریکٹس بھی جاری ہے،بابراعظم اور امام الحق نے آج ہلکی پھلکی فزیکل ٹریننگ کی ،قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کل آکلینڈ روانہ ہوگا ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا






















