قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گیا

0
46

قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گیا

قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ بذریعہ بس آکلینڈ سے ہملٹن پہنچا ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی میچ اتوار کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا ،ہملٹن کے سیڈن پارک میں شیڈول میچ مقامی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا

قبل ازیں وزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ شروع میں جلد وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا جس کے سبب ہم نے تھوڑا سلو کھیلا ہے۔

شاداب خان کاکہنا تھا کہ شروع میں سلو کھیلنے کے باعث کم رنز ہوئے، تاہم ٹیم نے مثبت کرکٹ کھیلی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور سیریز میں واپس آئیں گے۔
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ کیویز نے 154 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔ میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے بولر جیکب ڈفی کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔.پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ نے پر اعتماد انداز میں کھیلتے ہوئے پاکستان کا 154 رنز کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کیویز کی طرف سے ٹم سیفرٹ 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، گلین فلپس 23 جبکہ مارک چیپمین نے 34 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 اور شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

کیویز کے دیس میں پاکستان کے بلے بازوں نے مایوس کن کھیل کا آغاز کیا، پاکستان کے ٹاپ آرڈر اچھی کا رکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، محمد حفیظ اور عبداللہ شفیق صفر پر پویلین واپس لوٹے۔ محمد رضوان 17 جبکہ حیدر علی صرف 3 رنز ہی بنا سکے۔

Leave a reply