وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا اجلاس آج
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا اجلاس آج ہونے جا رہا ہے.
تفصیلات کے مطابق قومی ترقیاتی کونسل اقتصادی پالیسی، ترقیاتی اور دیگر امور کا جائزہ لے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ قومی ترقیاتی کونسل تشکیل دی تھی۔
قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان بطور چیرمین کونسل کریں گے۔ قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں وزیر خارجہ، مشیر خزانہ ،مشیر تجارت،وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اقتصادی کونسل شرکت کریں گے۔
قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہونگے۔
خیال رہے کہ بھارت نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا جب کہ بھارتی لوک سبھا نے بھی آرٹیکل 370 ختم کرنے کی منظوری دیدی تھی۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔