قومی ٹیم کے سر پر وائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے والی قومی ٹیم کے سر پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے پنک بال میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 302 رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہوئی۔
آسٹریلیا کے کپتان نے پاکستان کو دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دی تو پہلی اننگز کے 287 رنز کے خسارے میں موجود پاکستانی بلے باز دوسری اننگز میں بھی لڑکھڑا گئے۔پہلی اننگز میں دو رنز بنانے والے امام الحق دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کے آؤٹ آف فام کپتان اظہر علی کی دوسری اننگز بھی پہلی اننگز کی طرح 9 رنز تک محدود رہی اور دونوں بار اظہر علی نے اسٹیون اسمتھ کو کیچ تھمایا دیا.ایڈ یلیڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے دن قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت ہوا۔
بابر اعظم نے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور وہ نروس 90 کا شکار ہو کر 97 پر آؤٹ ہو گئے، اس دوران یاسر شاہ کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے اپنے کریئر کی پہلی سینچری داغی وہ 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔








