قومی ٹیم سے نظر انداز عثمان شنواری لنکا پریمیئر لیگ میں تباہی مچانےلگا
باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم سے نظر انداز عثمان شنواری لنکا پریمیئر لیگ میں مسلسل اپنا جادو جگارہے ہیں اور اپنی اہمیت بھی بتا رہے ہیں،انہوں نے مسلسل دوسرے میچ میں 3وکٹیں حاصل کرلیں اورا ن کی ٹیم جافنا سٹالینز نے ایک اور میچ جیت لیا۔
ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے8وکٹ پر185رنزبنائے،کپتان پریرا نے 68اور ڈی سلوا نے 61کئے جبکہ شعیب ملک صرف 9رنزکرسکے۔کرک سین کے مطابق کینڈی ٹکرز کے نوین الحق نے 3وکٹیں لیں،جواب میں کینڈی ٹیم شنواری،لکمل اور ڈی سلوا کی عمدہ گیند بازی کی وجہ سے18ویں اوور میں 131 پر آئوٹ ہوگئی اور54 رنزسے ہارگئی لیکن عثمان شنواری نے سب سے زیادہ 3وکٹیں لیں اور اس کے لئے انہوں نے صرف17رنزدیئے۔
اس سے قبل کھیلے گئے دن کے پہلے میچ میں ڈمبولا نے کولمبو کو28رنزسے ہرادیا۔ادھر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 12 ہزار رنز مکمل کر لیے اور وہ یہ سنگِ میل عبور کرنے والے تیز ترین کرکٹر بن گئے
یہ ریکارڈ ویرات کوہلی سے قبل تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 300 اننگز میں یہ ہدف حاصل کیا تھا لیکن ویرات کوہلی کو یہاں تک پہنچنے میں صرف 242 اننگز لگیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں یہ سنگِ میل عبور کیا








