قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی کرونا وائرس کا شکار

0
37

قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی کرونا وائرس کا شکار

باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ تینوں کھلاڑیوں نے خود کو پی سی بی کی ہدایت پر قرنطینہ کرلیا ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ سےقبل ان تینوں میں کوویڈ 19 کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھی۔پی سی بی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا۔ جیسے ہی نتیجہ موصول ہوا انہیں فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان سے مکمل رابطے میں ہے۔

Leave a reply