قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں واپڈا نے ہزارہ گرلز فٹبال اکیڈمی کو 17گولز سے ہراکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔کراچی میں جاری چیمپئن شپ میں مقابلوں کے پانچویں روز گروپ اے کے میچ میں واپڈا نے ہزارہ گرلز کو 0-17 سے شکست دی ۔قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں شریک ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا کے ایم سی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں گزشتہ سال کی سیمی فائنلسٹ واپڈا پوری طرح چھائی رہی، واپڈ کی صنوبر نے 4 گولز کیے، مہناز شاہ نے اختتامی لمحات میں ہیٹ ٹرک کی اور ماریہ خان نے دو گول اسکور کیے۔ منگل کو شیڈولڈ گروپ بی کے میچز کراچی یونائٹیڈ کی ایک پلیئر کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملتوی کردیے گئے تھے۔پی ایف ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ان میچز پر فیصلہ گروپ میں شامل ٹیموں کے اسکواڈ کی مکمل رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ واپڈا نے ہزارہ گرلز کو 17 گولز سے ہرادیا
Shares: