باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی، قومی شاہراہ پر رینالہ خورد کے نزدیک آئل ٹینکر کو حادثہ ہوا ہے
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق آ ئل ٹینکر دوسرے ٹریلر سے محفوظ درمیانی فاصلے نہ ہونے کی وجہ سے ٹکرایا، آئل ٹینکر کا ڈرائیور زخمی موٹروے پولیس نے ہسپتال شفٹ کردیا آ ئل ٹینکر میں 60ہزار لیٹر پٹرول موجود ہے
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے آئل ٹینکر کو کوننگ کرکے محفوظ کردیا ہے، آئل ٹینکر کو ہٹانے کے لیے امدادی کارروائی جارہی ہے تمام ریسکیو اداروں کو اطلاع کردی گئی ہے
موٹروے پولیس نے دو چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا
موٹروے پولیس نے 6 سالہ گم شدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا
موٹروے پولیس نے استاد سے مار کے خوف میں مبتلا چھ سالہ گم شدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا
قبل ازیں موٹروے پولیس نے کامیاب کارروائیوں میں دو چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا جبکہ ایک گم شدہ لیڈیز پرس مالکان تک پہنچا دیا ۔
موٹروے پولیس کو اطلاع ملی تھی کےعلاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا سے ایک گاڑی ہونڈا سیویک نمبر LED 680 چوری ہوگئی ہے جس کی تلاش مطلوب ہے ۔اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس چوکس ہو گئی۔ اور چکری کے قریب مذکورہ گاڑی کو دیکھتے ہی پیچھا کیا گیا اور کامیابی سے گاڑی کو روک کر گاڑی میں سوار ملزم ابوبکر سکنہ سرگودھا کو گرفتار کر لیا گیا۔مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم بمع گاڑی چکری چوکی تھانہ چونترہ کے حوالے کردی گئی ۔
موٹروے پولیس نے چوری کی لاکھوں روپے مالیت قیمتی لکڑی برآمد کرلی








