قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیکچر. راشد لطیف نے ہاکی کھلاڑیوں کو ڈٹ کر ٹریننگ کرنے کی تلقین کی .
جدید دورمیں کھیلوں میں کامیابی کے لیے فزیکل فٹنس سب سے اہم ہے ۔ آپ لوگ لگن سے کھیلیں یقین ہے کہ جلد قومی کھیل فتوحات کی راہ پر گامزن ہوگا۔ پاکستان ہاکی کی کامیابیاں دنیا کے لئے مثال ہیں ۔ پاکستان ہاکی نے دنیا کے بڑے سٹار کھلاڑی پید کئے ہیں ۔ امید ہے کہ نوجوان کھلاڑی پاکستان ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔ لگن اور مقصد کے تحت محنت کریں کامیابی ضرور ملے گی ۔ راشد لطیف
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 8, 2020
لیکچر میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید ، معاون کوچز سمیر حسین، ناصر احمد نے بھی شرکت کی. پی ایچ ایف نے قومی ہاکی ٹیم کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کے لئے آن لائن لیکچرز کاسلسلہ شروع کررکھا ہے.