بچوں کی تعلیم کا بندوبست کئے بغیر قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا،وزیراعظم

وئی بھی قوم تعلیم و شعور سے آراستہ کیے بغیر ترقی اور خوشحال کی منزل حاصل نہیں کرسکتی۔
0
166

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک قوم کے کروڑوں بچوں کےلیے تعلیم کا بندوبست نہیں کیا جاتا اس وقت تک قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

باغی ٹی وی : وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول سائٹ کے معائنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں قوم کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کےلیے پنجاب میں جو کوششیں شروع ہوئی تھیں اس کے دائرہ کا ر میں توسیع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دانش اسکول میں زیادہ تر وہ بچے داخل ہیں جو ذہین وفطین ہیں مگر جن کے والدین کے پاس تعلیم کے وسائل موجود نہیں تھے یا جن کے والدین اس دنیا سے چلے گئے ہیں اللہ کے فضل وکرم سے دانش اسکول میں پڑھنے والے اور یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے قوم کے چشم وچراغ ملک اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں جب ہم نے دانش اسکول کا آغاز کیا تو ہمیں تنقید کے نشتروں کا نشانہ بنایا گیا مگر ہمارا موقف تھا کہ اگر امرا کے بچوں کےلیے ایچی سن کالج جیسے ادارے بن سکتے ہیں تو غریب مگر ذہین وفطین بچوں کےلیے ایسے اسکول کیوں نہیں کھل سکتے۔

واٹس ایپ کی صارفین پر نئی شرائط لاگو کرنے کی تیاری

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایسی زمینیں موجود تھیں جہاں امرا کے بچوں کےلیے اسکول کھل گئے ہیں جو اچھی بات ہے مگر تعلیم صرف امرا کے بچوں کا حق نہیں ہے غریب کے بچوں کو بھی جدید تعلیمی سہولیات ملنی چاہئیں اسی سوچ کے تحت ہم نے دانش اسکولوں کا دائرہ کار اسلام آباد ، آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان تک پھیلانے کا فیصلہ کیادانش اسکول اسلام آباد کےلیے 10 ایکڑ زمین فراہم کی جا رہی ہے جہاں تمام جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا وزیراعظم نے کہا کہ تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی مشاورت کے ساتھ آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان ، بلوچستان اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں یہ اسکول بنائے جائیں گے ہماری کوشش ہو گی کہ ان علاقوں کے ہر ڈویژن میں یہ اسکول قائم ہوں گلگت بلتستان ، آزاد جموں وکشمیر، بلوچستان اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں دانش اسکولوں کے قیام کےلیے سو فیصد وسائل وفاق کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے بڑی قومی خدمت ہو ہی نہیں سکتی ۔

ایران اسرائیل پر حملے کیلئے تیار ہے،امریکی انٹیلی جنس

26 ملین اسکول نہ جانے والے بچوں کی تشویشناک تعداد کو ’’ مجرمانہ غفلت‘‘ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قائداعظم کا پاکستان کے بارے میں خواب ان کی تعلیم کے انتظامات کیے بغیر ادھورا رہے گا،اس لیے تعلیم کو ہنگامی شعبہ قرار دیں گے اور صحیح معنوں میں قومی و عوامی وسائل اپنے بچوں پر نچھاور کریں گے کیونکہ کوئی بھی قوم تعلیم و شعور سے آراستہ کیے بغیر ترقی اور خوشحال کی منزل حاصل نہیں کرسکتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں محمد نواز شریف کی قیادت میں 2 لاکھ اساتذہ کرام کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا، قوم کے لاکھوں بچوں اور بچیوں کو محنت اور قابلیت کی بنیاد پر کلاشنکوف کی بجائے لیپ ٹاپ کے تحائف دئیے، آج الحمد اللہ ان کی وجہ سے وہ اپنی محنت سے حلال روزی کما رہے ہیں، ان لیپ ٹاپس نے کووڈ -19 کی وبا کے دور میں تعلیم کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا لیپ ٹاپ اسکیم پر بھی ہمیں تنقید کا نشانہ بنا یا گیا مگر ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اگر امرا کے بچوں کےلیے جدید تعلیمی ادارے کھل سکتے ہیں تو غریب اور یتیم بچوں کے لیے بھی ایسی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی، جب تک قوم کے کروڑوں بچوں کےلیے تعلیم کا بندوبست نہیں کیا جاتا قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

سعودی عرب،یو اے ای، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر کل منائی جائے …

اپنے خطاب میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دانش اسکول کے پیچھے نظر آنے والے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا دائرہ ملک کے دیگر حصوں تک پھیلایا جا رہا ہے انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ تعلیمی شعبے میں درپیش چیلنجز اور خامیوں کو دور کرنے کے لیے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے اور ہر خالی عمارت کو تدریسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین امجد ثاقب نے دانش اسکولوں کے قیام کے سفر کو یاد کیا جس کا مقصد معاشرے میں موجود تفاوت کو دور کرنا تھا اور پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی تعریف کی جس سے پنجاب کے تقریباً 450,000 طلباء مستفید ہوئے۔

تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم ، وائس چانسلر ، اساتذہ کرام ، سیکرٹری تعلیم ، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

Leave a reply