قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان سےملاقات
وزیراعظم عمران خان سے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی بنی گالا میں ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ،رکن قومی اسمبلی محمد اقبال آفریدی اور ساجدہ بیگم نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر،اراکینِ قومی اسمبلی عطااللّہ خان، فہیم خان، آفتاب جہانگیر، اسلم خان اور کیپٹن(ر)جمیل خان بھی شامل تھے۔
اس دوران کراچی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی حلیم عادل شیخ نے امن امان اور سندھ کے پانی کے حوالے سے وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کیا، بعد ازاں حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم کو امن امان پر تیارکردہ خصوصی رپورٹ بھی پیش کی ۔