*قائد آباد فلائی اور کے جوائنٹس کی مرمت کا کام سست روی کا شکار*

قائد آباد فلائی اور کے جوائنٹس کی مرمت کا کام سست روی کی بناء پر مسافروں کے لئے باعث عذاب بن گیا
” کفر ٹوٹا خداخدا کر کے ” مصداق جماعت اسلامی قائدآباد اور علاقہ کی تاجر ایسوسی ایشن کی ڈی سی ملیر سے ملاقاتوں اور ان کی جانب سے کے ایم سی انجئیرنگ ڈیپارٹ سے رابطہ کے نتیجہ میں تباہ حال قائد آباد فلائی اور کے جوائنٹس کی مرمت کا آغاز کردیا گیا ہے ,لیکن بدقسمتی سے پچھلے ایک ہفتہ سے شروع یہ کام آج تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا
قائد آباد برج کےتباہ حال 09 جوائنٹس کی مرمت کا کام جدید مشینری کے بجائے صرف روایاتی طریقہ سے کرایا جارہا ہے جو انتہائی ناقص ہے اور بمشکل سال بھر بھی نہیں چل پائے گا
جبکہ سست روی سے کئے جانے والے اس کام سے قائد آباد برج پر شام کے اوقات میں ٹریفک بدترین جام رہتا ہے جس کے نتیجہ میں مسافر حضرات سخت اذیت کاشکار ہیں
جماعت اسلامی علاقہ رفیق شہید ( قائد آباد ) کے ناظم شوکت ربانی نائب ناظمین فیاض عرفان , الطاف میرخانی , راشد جٹ , شکیل خلجی اور پبلک ایڈ کمیٹی قائد آباد کے صدر اسد اعوان نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور ڈی سی ملیر سے مطالبہ کیا ہے کہ قائد آباد برج کے جوائنٹس کی مرمت کے کام کو برق رفتاری اور پائیداری سے کروانے کے احکامات جاری کریں تاکہ برج پر کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کو اذیت ناک صورت حال سے نجات مل سکے

Comments are closed.