ملکہ برطانیہ کا کفن تھامنےکی کوشش کرنے والے شخص گرفتار
لندن:ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا کفن تھامنےکی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق آنجہانی ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کے لیے آنے والے شخص نے کفن تھامنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے اسے زمین پر گراکر قابو کیا اور پھر گرفتار کر لیا۔
ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر تعینات گارڈ بے ہوش ہو کر گرپڑا
https://twitter.com/BNONews/status/1570944694359654400?s=20&t=CprpQ-5ei-NA4umZqTpqHw
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کا کفن تھامنےکی کوشش کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10بجے ویسٹ منسٹر ہال میں پیش آیا ملکہ الزبتھ کا آخری دیدار کرنے کے لیےجمع افراد اس شخص کی حرکت پر حیرت زدہ رہ گئے-
اس گرفتاری سے کچھ ہی دیر پہلے برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس اپنی بہن این اور بھائیوں اینڈریو اور ایڈورڈ کےساتھ ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے یہاں آئے تھے اور دس منٹ تک موجود رہے تھے۔
کفن تھامنےکی کوشش کرنے والے شخص کی گرفتاری کے بعد آنجہانی ملکہ کے تابوت کے دیدار کا سلسلہ بحال کر دیا گیا۔
ملکہ الزبتھ دوم کی وفات: شہد کی مکھیوں کو بھی خبر دے دی گئی
قبل ازیں لندن ویسٹ منسٹر ایبی میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے تابوت کی حفاظت پر تعینات گارڈ بے ہوش کر گر پڑا تھا گارڈ رائل گارڈز کی جانب سے آنجہانی ملکہ کو پیش کی جانے والی سلامی کے دوران گر کر بے ہوش ہوا گارڈ کے اچانک بیہوش ہو کر گرنے کا سبب سامنے نہیں آ سکا تھا-
واضح رہے کہ 70سال تک برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں جمعرات 8 ستمبر کو بیلمورل میں انتقال کر گئیں الزبتھ1952 میں ملکہ بنیں اور اپنے دور میں انھوں نے بڑے پیمانے پر سماجی تبدیلی دیکھی-
برطانیہ عوام کی جانب سے 96 سالہ ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی جس کے دوران شرکا ونڈزر کاسل تک ایک جلوس کی شکل میں پیدل جائیں گے ملکہ کو ونڈزر میں کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔