کوئٹہ جلسے میں پی ڈی ایم کے قائدین کے خطابات جاری
باغی ٹی وی : پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ کوئٹہ میں جاری ہے۔ جلسے کے شرکا سے رہنما خطاب کر رہے ہیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر رہنما اسٹیج پر موجود ہیں۔
جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ جب تک صوبے اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوں گے اس ملک کی مشکلات ختم نہیں ہوں گی۔ پی ڈی ایم آئین کی پاسداری اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور حکومت 2 سال بعد ہی عوام کا سامنا کرنے کی اہل نہیں رہے۔جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ اویس نورانی نے کہا کہ حکومت احتساب کے نام پر لوگوں کی تذلیل کرنا چاہتی ہے لیکن ایسے احتساب کے عمل کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین روندنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، آنے والا وقت پاکستان کی عوام کا ہے اور بلوچستان کو ہر دورے حکومت میں پیکج دیا جاتا ہے لیکن بلوچستان کو ایسے پیکج دیا جاتا ہے جیسے بھیک ہو۔اویس نورانی نے کہا کہ آئندہ حکومت میں بلوچستان کا پیکج عوام تک پہنچے گا۔جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی سمیت 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا جلسہ آج کوئٹہ میں ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کے لیے قافلوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے لیے ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراوَنڈ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسے میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی سمیت 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
کوئٹہ بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، محمود خان اچکزئی، عبدالمالک بلوچ اور سردار اختر مینگل کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے 10 رکنی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز کوئٹہ پہنچی تھیں