کوئٹہ ،اپوزیشن رہنماوَں نےمذاکرات کودھوکہ قرار دےدیا
باغی ٹی وی: کوئٹہ میں اپوزیشن رہنماوَں نےمذاکرات کودھوکہ قرار دےدیا، 7روزگزرجانےکےباوجوداپوزیشن اراکین اسمبلی گرفتاری دینےکیلئےبجلی گھرتھانےمیں موجود ہیں .اپوزیشن رہنماایف آئی آر واپس نہ کرنے پرتھانے میں تاحال موجودہیں.
رکن بلوچستان اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کےپاس کوئی اختیارنہیں،پہلےبھی کہا تھاکہ صوبائی حکومت سنجیدہ نہیں ہے،کوئٹہ میں گزشتہ روز حکومتی مذاکرات کامیاب ہونےکےباوجوداراکین اسمبلی بجلی گھر تھانے میں موجود ہیں .
اپوزیشن ارکان اسمبلی اپنے موقف پر قائم ہیں کہ یا انہیں گرفتار کر لیا جائے یا پھر انکے خلاف دائر مقدمہ واپس لیا جائے بجلی روڈ تھانہ میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ سابق صوبائی وزیر یحییٰ خان ناصر سمیت دیگر افراد نے اپوزیشن ارکان اسمبلی کے احتجاج میں شرکت کی اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں تعطل برقرار رہا.
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے ارکان ثناء بلوچ، اختر لانگو اور عبدالواحدصدیقی کی جانب سے وزیراعلیٰ اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر کردہ درخواست پرسماعت جج کی تبدیلی کے باعث نہیں ہوسکی درخواست پر سماعت 3جولائی کو ہوگی