کوئٹہ پریس کلب کے قریب دھماکا
باغیٹی وی :کوئٹہ پریس کلب کے قریب دھماکاہوا ہے جہاں تین افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، واضح رہے کہ یہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ قریب کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارتیں ہل کر رہ گئیں، اسی اثنامیں اپنی مدد آپ امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں.بتایا جاتا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے شارع اقبال پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ دھماکے کی زد میں متعدد گاڑیاں اور راہگیر بھی آئے۔اطلاعات آنے پر مزید اپ ڈیت کردیا جائے گا.

کوئٹہ پریس کلب کے قریب دھماکا
Shares: