کوئٹہ دھماکہ:قومی رہنماوں کی طرف سے سخت مذمت:شہدا اورزخمیوں سے اظہارہمدردی

0
36

کوئٹہ :کوئٹہ دھماکہ:قومی رہنماوں کی طرف سے سخت مذمت:شہدا اورزخمیوں سے اظہارہمدردی ،اطلاعات کے مطابق قومی رہنماوں کی طرف سے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی جارہی ہے ، ادھر اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں‌، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی کوئٹہ دھماکے کے شہدااورزخمیوں کے ساتھ اظہارہمدردی کیا ہے

ادھر قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نےبلوچستان یونیورسٹی گیٹ کے سامنے دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس ہے

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکرنے اس موقع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتےہوئے دھماکے میں زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شر پسند عناصر صوبہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں انہیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہیں ہو گی،

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے دھماکے میں جان بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔
**

Leave a reply